مظفرپورمیں فلم ’پدماوت ‘ کے خلاف سنیماہال میں توڑپھوڑ

karni-sena
سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم’پدماوت‘ پرکئی ریاستوں میں لگی پابندی کوہٹانے کاحکم دیاہے ، لیکن اس فلم کے خلاف مظاہرہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ملک بھر میں 25جنوری کوریلیزہونے والی اس فلم کی مخالفت میں بہارکے مظفرپورمیں راجپوت کرنی سیناکے کارکنوں نے جم کرہنگامہ کیا۔اتناہی نہیں یہاں کے ایک سنیماہال میں توڑپھوڑ کی اوروہاں لگے فلم کے پوسٹرکوپھاڑدیا۔
پولس کے مطابق، مٹھن پوراتھانہ علاقے کے جیوتی کارنول سنیماہال میں کئی درجن لوگ پہنچے اورجم کرہنگامہ کیا۔انہو ں نے خودکوکرنی سیناکا کارکنان بتایا۔ان لوگوں نے سنیماہال کے باہری دیوارپرلگے ’پدماوت‘ کے پوسٹروں کوپھاڑدیا اوروہاں کے کئی فرنیچروں کوبھی توڑدیا۔کرنی سینکوں نے ’پدماوت‘ دکھانے پرسنیماہال میں آگ لگانے کی دھمکی تک دی۔ان لوگوں نے کہاکہ ہم کسی بھی قیمت پرسنیماگھروں میں یہ فلم چلنے نہیں دیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *