اسلامیہ ڈگری کالج کے طلباء نے کیا دہرہ دون کا تعلیمی دورہ

Islamia-Degree-College-stud
اسلامیہ ڈگری کالج کے کرافٹ کی طالبات کو کالج کی جانب سے ایف آر آئی دہرہ دون کا تعلیمی دورہ کرایا گیا ، طلبہ وطالبات نے محکمہ جنگلات کی جدید کاریوں اور روزگار سے متعلق معلومات حاصل کی۔ موصولہ تفصیل کے مطابق گزشتہ کل دہرہ دون میں واقع ایف آر آئی پہنچے اسلامیہ ڈگری کالج کے کلاس کرافٹ کی طالبات نے مین ہال میں واقع میوزیم کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی محکمہ جنگلات کی مختلف طرح کی سائنسی جدید کاریوں کو باریکی سے سمجھا اور روزگار حاصل کرنے سے متعلق معلومات حاصل کی۔ بعد ازاں طالبات نے آرٹ گیلری میں لگی پینٹنگ کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ اس دوران شعبہ کے صدر ڈاکٹر سمت کمار نے طالبات کو بتایا کہ ایف آر آئی کی بلڈنگ قومی ورثہ میں شامل ہے جو سی جی بلام فیلڈ نے 1929میں بنایا تھا ، قریب 2ہزار ایکڑ میں پھیلی اس عمارت میں ہریالی شدہ میدان اور خوبصورت طریقے سے پیڑوں کو تراش کر خوبصورت بنایاگیا ہے جہاں ذہنی سکون حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو نزدیک سے دیکھنے کاموقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمت کمار کے علاوہ ڈاکٹر پروین یادو، ڈاکٹر اخلاق، ڈاکٹر بجیندر، پرینکا، شبنم، دینا، انجو وغیرہ موجود رہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *