کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:ساؤتھ افریقہ نے ہندوستان کو72رن سے ہرایا

south-africa

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہندوستانی گیند بازوں کی شاندارکارکردگی پرہندوستانی بلے بازوں نے ہی پانی پھیردیا۔ہندوستان کوتین ٹیسٹ میچوں کی سیزیزکے پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ہی دن 72رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تب ہواجب میچ کے تیسرے دن کاکھیل پوری طرح سے بارش کی بھینٹ چڑھ گیاتھا۔ہندوستانی گیندبازوں نے آج 7جنوری کوچوتھے دن ساؤتھ افریقہ کودوسری پاری میں 130رن کے چھوٹے اسکورپرآؤٹ کرکے ٹیم کوجیت حاصل کرنے کا سنہری موقع دیاتھا۔پہلی پاری کے تحت پرمیزبان ٹیم کوملی برتری کوشامل کرنے کے بعدجیت کیلئے 208رن بنانے کا ہدف دیاتھا لیکن گھریلومیدانوں پررنوں کا انبارلگانے والے ہندوستانی بلے بازنیولینڈس کے میدان پرٹک نہیں پائے۔پوری ٹیم 42.4اوورمیں 135رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔
ہندستان کے تیزگیند بازوں نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 41.2اوور میں 130رن پر آؤٹ کرکے شاندار موقع حاصل کیا تھا۔ لیکن اسٹار ہندستانی بلے بازوں نے یہ موقع گنوا دیا۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز ویرنون فلنڈر نے خطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رن دیکر 6وکٹ لئے۔مورن مورکل نے 39رن پر دو وکٹ اور کیگسوربادا نے 41رن پر دو وکٹ لئے۔جنوبی افریقہ نے اس طرح تین میچوں کی سیریز میں 0۔1سے سبقت لے لی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *