پاپ کارن یعنی مکئی کے بارے میں کچھ عجیب باتیں

popcorn
آپ نے پاپ کارن تو یقیناً کھائے ہی ہوں گے سنیما گھر میں یا بھر اپنے گھر کے لاؤنچ میں ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھ کر۔ سوال یہ ہے کہ آپ پاپ کارن کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں؟یہ دنیا کی پکائی جانے والی قدیم ترین خوراک میں سے ہے۔سات ہزار برس قدیم جب مکئی پہلی بار امریکہ میں اگائی گئی۔مکئی کو دنیا میں کرسٹوفر کولمبس نے پانچ سو برس قبل براعظم امریکہ کے بحری سفر کے بعد دنیا میں متعارف کروایا تھا۔ پاپ کارن بنانے کی مشین حادثاتی طور پر ایجاد ہوئی تھی۔
جب مکئی کا ایک دانا مونگ پھلی بھوننے کی مشین میں جاگرا۔ تو پاپ کارن کی مشین وجود میں آئی۔ جنگ عظیم دوم میں پاپ کارن سنیما جانے والوں میں مقبول ہوئے۔ کیونکہ راشن نظام کی وجہ سے میٹھی اشیا کی قلت ہوگئی تھی۔ پاپ کارن میں اپنی پسند کا ذائقہ شامل کرنا نہایت آسان ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *