2017میں چھوٹے بجٹ کی فلمیں چھائی رہیں

سال 2017کااختتام ہو ااورنئے سال 2018کاآغازبھی ہوگیا ۔فلموں کے بازارمیں یہ سال بیحدخاص رہا۔لیکن 2017میں جن فلموں نے ناظرین کادل جیتاان میں بڑے اسٹارس کی فلمیں کم ہیں اورکہانیوں پرمنحصرچھوٹے بجٹ کی فلمیں زیادہ ہیں۔ان فلموں کی کامیابی نے سب کوحیران توکیاہی،ساتھ ہی ناظرین کے بے انتہاپیاردیکھ کرخودستارے بھی حیران تھے۔نئے سال کے موقع پرایسے میں فلموں کے شائقین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ 2017 بالی ووڈ کی کن فلموں کوناظرین نے سراہااورکن فلموں کونہیں سراہا۔
راجکمارراؤ کی فلم ’نیوٹن‘ایک بے حدالگ واجب مسئلے پربنائی گئی فلم ہے۔فلم میں ملک کی جمہوریت پرکیسی بنیادیں ووٹوں پرٹکی ہے اورملک کے کئی دوردرازاورنکسلی متاثرہ علاقوںمیں ووٹنگ کرواناکتنامشکل ہے اورفوجی کیسے مذاق اڑاتے ہیں،یہ دکھایا گیاہے ۔ حالانکہ فلم میںجمہوریت کے دونوں ہی چہرے دکھائے گئے ہیں۔ایک وہ جس میں اقتدارکے دم پرجمہوریت کاگلاگھونٹنے کی کوشش ہوتی ہے اوردوسرا وہ جس میں سرکاری الیکشن کمیشن کس شدت سے اپناکام کرتی ہے۔
راجکمارراؤ کی فلم ’ٹریپڈ‘ہمارے آس پاس کے تیزی سے بدلتے ایک ایسے مسئلے کو اٹھاتاہے،جوکہنے کوتوترقی پسندہے لیکن کبھی کبھی یہ مہلک ثابت ہوسکتاہے۔فلم میں ملٹی اسٹوری بلڈنگس کے بارے میں دکھایاگیاہے۔
اس سال فیچرفلموں نے ناظرین کا دھیان متوجہ کیا۔وہیں اس سال بالی ووڈ نے ’سچن:اے بلین ڈریمس‘جیسی ڈاکومنٹری فلم کوبھی کافی پسندکیا۔ سچن تیندولکرکی زندگی پرمبنی اس ڈاکیومنٹری کودنیابھرمیں ناظرین نے خوب پسندکیا،جس کے نتیجے میں یہ 80.57 کروڑروپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ۔نان فکشن سیاسی تھرلر’این انسگنفکینٹ مین ‘کوناظرین ،تنقیدکاروں اورفلم برادری وغیرہ سبھی سے ناقابل یقین ردعمل حاصل ہوا۔
ویسے توہندوستان -پاکستان جنگ کے بارے میں جب بات کرتے ہیں توہمیں چارجنگوں کی یاد آجاتی ہے لیکن ایک ایسی جنگ بھی ہے جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔فلم’غازی اٹیک‘اسی پانچویں جنگ پرمبنی فلم ہے جوزمین پرنہ لڑکرپانی کے اندرلڑی گئی تھی۔
بڑودہ کے چھوٹے سے شہرمیں ایک خاندان پربنی ’سیکریٹ سپراسٹار‘ایک بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔کم بجٹ کی یہ فلم اپنے بجٹ سے چارگناکمائی کرنے میں کامیاب رہی ۔خاندان کی مخالفت کے باعث بغیرنام بتائے اپنے خوابوں کوپوراکرنے والی اس لڑکی کی کہانی نے بخوبی ناظرین کواپنی طرف متوجہ کیا اورنتائج کے طورپرفلم نے باکس آفس پردھوم مچادیا۔

 

 

 

 

 

 

 

پانچ بڑی فلمیں فلاپ ہوئیں
بالی ووڈ کی وہ پانچ بڑی فلمیں فلاپ ہوئیں جن میں بڑے ستارے تھے پھربھی فلم باکس آفس پرپٹ گئی۔ڈائریکٹرامتیازعلی کی فلم’جب ہیری میٹ سیجل‘اس سال کی بڑی فلاپ فلموں میں شامل رہی۔اس فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اورانوشکاشرماجیسے بڑے ستاروں نے کام کیا۔باوجوداس کے کہ یہ فلم باکس آفس پرکچھ کمال نہیں دکھاپائی۔
مشہورکامیڈین اوراداکارکپل شرماکی فلم’فرنگی‘ بھی کمال نہیں کرپائی۔اس فلم نے باکس آفس پرصرف 10کروڑروپے کا بزنس کیا،جبکہ فلم کابجٹ قریب 25کروڑروپے تھا۔بالی ووڈ اداکاروںمیں اجے دیوگن اورعمران ہاشمی کی فلم ’بادشاہو‘بھی ناظرین کواپنی طرف کھینچنے میں ناکام رہی۔ اداکارسجنے دت نے بطورلیڈ رول میں قریب پانچ سال کے بعدفلم میں واپسی کی۔سنجے دت کی کم بیک فلم ’بھومی‘فلاپ ہوگئی۔فلمی کامیڈین اداکارگووندہ ایک لمبے عرصے کے بعدفلم’آگیاہیرو‘کے ساتھ بڑے پردے پرنظرآئے،لیکن گووندہ اس فلم کے ذریعہ ناظرین کوہال تک لانے میں ناکام رہے ۔فلم محض 1.30 کروڑروپے کا بزنس کیا۔
ٹائیگرزندہ ہے
دبنگ سپراسٹارسلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘22دسمبرکوریلیزہوگئی ہے۔کرسمس اورنئے سال کے موقع پرریلیزہوئی علی عباس ظفرکی ڈائریکشن میں بالی ووڈ اسٹارسلمان خان ،کٹرینہ کیف کی بنی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘نے باکس آفس پرایک نیاریکارڈ بنایااوردھوم مچارہاہے۔ گویاکہ سلمان نے باکس آفس کونئے سال کاتحفہ دے دیاہے۔
گول مال اگین
فلم ’گول مال اگین‘نے ٹکٹ کھڑی پرایک تاریخ رقم کی ہے۔یہ فلم 2017میں بلاکبسٹر ثابت ہوئی۔فلم نے باکس آفس پر200کروڑروپے سے زائدکابزنس کیاہے۔یہ پہلی بار ایساہواہے جب اجے دیوگن اسٹاررکسی فلم نے اتنی کمائی ہے۔غیرممالک میں اس کی کمائی زوردارہوئی۔کئی ملکوں میں تواس نے بہوبلی 2کی کمائی کوپیچھے چھوڑدیاہے۔
تنازعات کے گھیرے میں رہی فلم’پدماوتی‘
فلمساز و ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا نام کسی محتاج تعارف نہیں ہے۔تاریخی موضوعات پر بننے والی فلموں کے حوالے سے ’باجی راؤ مستانی‘ کے بعد ان کی ایک اور تاریخی فلم ’پدماوتی‘ دسمبرمہینے میں ریلیز ہونے والی تھی ۔فلم کا ٹریلر ہی ریلیز کیا گیا، جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی یہ تنازعات کا موضوع بن گئی ہے اور خاص طور پر راجپوت تنظیموں کی طرف سے اس پر خاصی تنقید کی گئی جس کے بعدیہ فلم 2017میں ریلیزنہیں ہوسکی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

بلاک بسٹر
بہوبلی 2ہندی(بزنس506.63کروڑ،بجٹ 250کروڑروپے)،گول مال اگین(بزنس 205.52کروڑ:بجٹ100کروڑ)،ٹائیگرزندہ ہے۔
سپرہٹ
فکرے ریٹرن :بزنس 73.81کروڑرورپے، بجٹ:30کروڑ)،جڑواں 2 (بزنس138کروڑ،بجٹ 80کروڑ)، ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا (بزنس133.60 کروڑ، بجٹ :40کروڑ)، لب اسٹک انڈرمائی برقع (بزنس 18کروڑ، بجٹ :6کرور)، ہندی میڈیم (بزنس 62.41کروڑ،بجٹ 23کروڑ)،بدری ناتھ کی دلہنیا (115.38کروڑ، بجٹ 42کروڑ)،جولی ایل ایل بی 2( 116.92 کروڑ (بجٹ45کروڑ)، قابل(بزنس 126.85کروڑ،بجٹ 60کروڑ)،رئیس (بزنس 139کروڑ،بجٹ 85کروڑ)۔
ہٹ
شبھ منگل سودھان (بزنس 40.96کروڑ، بجٹ 25کروڑ)،بابوموشائے بندوق باز( 12.82کروڑ، بجٹ 5کروڑ)،سچن :بلین ڈریمس(بزنس 50.81کروڑ، بجٹ 30کروڑ)، ہاف گرل فرینڈ (بزنس 60.28کروڑ،بجٹ 48کروڑ)، بیگم جان (20.68کروڑ،بجٹ 19کروڑ)۔
ایوریج
جسٹس لیگ(بزنس25کروڑ) ، تمہاری سولو(35.54کروڑ)، اتفاق (27.40 کروڑ،بجٹ 22کروڑ)، سیکریٹ سپراسٹار(بزنس63.14کروڑ،بجٹ 50 کروڑ)، نیوٹن (16.15کروڑ،بجٹ 15کروڑ)، بادشاہو(78.02کروڑ،بجٹ 80کروڑ)، ٹیوب لائٹ(بزنس121کروڑ،بجٹ 100کروڑ)۔
فلاپ
فرنگی(بزنس 10.26کروڑ،بجٹ 25کروڑ)، تیراانتظار(1.75کروڑ)، جولی 2(بزنس1.55کروڑ،بجٹ 30کروڑ)،اکثر2( 5.30کروڑ)، قریب قریب سنگل(بزنس14.65کروڑ)،شادی میں ضرور آنا(بزنس6.50کروڑ)، چیف(بزنس6.25کروڑ، بجٹ 30کروڑ) ،بھومی (بزنس7.48کروڑ، بجٹ 30کروڑ)، حسیناپارکر(7.48کروڑ، بجٹ 25کروڑ)، لکھنؤسینٹرل( بزنس10.57 کروڑ، بجٹ 30کروڑ)، سمرن (بزنس15.48کروڑ، بجٹ 30کروڑ)، پوسٹربوائز(بزنس 11.20کروڑ،بجٹ 30کروڑ)، ڈیڈی (بزنس 7.00کروڑ)، اے جنٹل مین(بزنس19.82کروڑ،بجٹ 60کروڑ)، قیدی بند(بزنس25لاکھ)، اندوسرکار(بزنس 4.30کروڑ، بجٹ 11کروڑ)،جگاجاسوس( بزنس53.38کروڑ، بجٹ 75کروڑ)، مام(بزنس 36.36کروڑ، بجٹ 40کروڑ)،گیسٹ ان لندن(9.10کروڑ،بجٹ 25کروڑ)، فلّو (بزنس2.30کروڑ)، بینک چور(بزنس 7.30کروڑ،بجٹ 25کروڑ)،رابطہ( بزنس25.52کروڑ،بجٹ 50کروڑ)،بہن ہوگی تیری(بزنس2.5کروڑ،بجٹ 15کروڑ)،سرکار3(بزنس 9.60کروڑ،بجٹ 35کروڑ)، میری پیاری بندو( بزنس 9.50کروڑ، بجٹ 22کروڑ)،نور( بزنس 7.75کروڑ،بجٹ 22کروڑ)،ماتر،فاسٹ اینڈ فوریئس8(بزنس 100کروڑ)، لالی کی شادی میں لڈودیوانہ (بزنس 0.55کروڑ)، نام شبانہ(36.49کروڑ،بجٹ 40کروڑ)، انارکلی آف آراہ( بزنس 0.25کروڑ) ، آگیاہیرو(بزنس 4کروڑ،بجٹ 8کروڑ)، مشین(بزنس 3.25کروڑ، بجٹ 25کروڑ)، تریپڈ(بزنس 2.25کروڑ)، رنگون (بزنس23.00کروڑ، بجٹ 70کروڑ)، دی غازی اٹیک (بزنس 20.50کروڑ، بجٹ 60کروڑ)، رننگ شادی(بزنس 60لاکھ)،کافی ود ڈی (بزنس 0.15کروڑ)،حرام خور(بزنس 1.00کروڑ، بجٹ 5کروڑ)،اوکے جانو(بزنس 25.05کروڑ، بجٹ 28کروڑ)۔جب ہیری میٹ سیجل(بزنس 61.05کروڑ، بجٹ 80کروڑ)، مبارکاں (بزنس54.05کروڑ، بجٹ 75کروڑ)،منامائیکل (بزنس33.12کروڑ، بجٹ 45کروڑ) ۔(نوٹ:یہ حوالے http://mtwiki.blogspot.in/سے ماخوذہیں)

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *