جامعہ رحمانیہ بحرالعلوم روہالکہ میں ششماہی امتحان 

exam

تحصیل بہٹ کے موضع روہالکہ می ں واقع دینی درسگاہ جامعہ رحمانیہ بحرالعلوم قدیم میں ششماہی امتحان کا انعقاد کیاگیا،جس میں علاقہ کے معروف علماء نے بچوں کا امتحان لیکر ان کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اور اساتذہ و ذمہ داران سے طلباء کی تربیت سازی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔امتحان کی مناسبت سے منعقد تقریب میں شاہی جامع مسجد بہٹ کے امام و مدرسہ عربیہ قصرالعلوم بہٹ کے استاذ مولانا قاری راشد جمال نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کی محنتوں کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن تعلیمات سے ہی پوری دنیا میں امن وشانتی کا پیغام دیتاہے اسلئے طلباء تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔دارالعلوم نظامیہ مگن پورہ بادشاہی باغ کے استاذ قاری ناصر قاسمی نے اپنے تاثرات کا کرتے ہوئے کہاکہ بچوں نے بہت عمدہ طریقہ پر پڑھا اور سوالات کے جوابات بھی ی عمدہ طریقہ پر دیئے ۔

 

 

 

 

انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت سازی پر خصوصی طورپر توجہ دینے پر زو ردیا۔ مدرسہ فیضِ ہدایت گلزار (خانقاہ رحیمی) رائے پور کے استاذ مولانا محمد راشد مظاہری و قاری عبدالماجد شمس پوری نے نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ امتحان سے طلباء کے اندر مقابلہ کاجذبہ پیدا ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ طلباء تعلیم مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جامع مسجد کیوڑہ میوات کے امام مولانا قاری محمد ذاکر ملک روہالکوی نے بچوں کا امتحان لیکر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ بچوں کے پڑھنے کے انداز سے محسوس ہورہا ہے کہ بچوں کے ساتھ دلجمعی اور یکسوئی کیساتھ محنت کی جارہی ہے اور بچوں کے ننہے ذہنوں میں دین کی محبت پیوست کرنے کی اخلاص کے ساتھ کوشش کی جارہی ہے۔اس دوران قاری بدر عالم، قاری اعظم طارق ،حافظ نور عالم بیگ والے ،حافظ محمد سلمان ، مؤذن جامع مسجد بہٹ سیف اللہ وغیرہ موجودرہے۔آخر میں مہتمم مدرسہ قاری محمد انس قاسمی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *