جامعہ عربیہ مفتا ح العلوم میں ششماہی امتحان اختتام پذیر

miftahul-uloom

دینی ادارہ جامعہ عربیہ مفتا ح العلوم دیوبند میں ششماہی امتحان کا انعقاد کیاگیا ،جس میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ جامعہ میں ششماہی امتحان کے موقع منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھالہ پار مظفرنگر کی مسجد کمہاران کے امام و خطیب مولاناقاری محمد سالم قاسمی نے امتحان میں شرکت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ امتحان سے بچوں کے اندر سلیقہ اور شعور کے ساتھ ساتھ تعلیمی مقابلہ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ،جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھا رآتاہے۔ انہوں نے طلباء کو حصول علم دین کے لئے اساتذہ وآلات علم کا احترام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر مہتمم قاری عبدالشکور قاسمی نے کہاکہ قرآن پڑھنے بھر سے اصلاح نہیں ہوتی بلکہ قرآن کریم کے احکام اور اس کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے سے اصلاح ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں تبدیلی کاواحد راستہ قرآنی تعلیمات ہے اسلئے قرآن کریم کے احکامات کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور اس پر عمل کریں۔ انہوں نے امتحان میں شرکت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ قاری محمد سالم قاسمی کی دعاء پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران قاری محمد اعظم قاسمی،مولانا ثاقب رشیدی،محمد عاقل خان اور حاجی مسعود وغیرہ موجودرہے۔ آخر میں قاری عبدالشکور قاسمی نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *