اب شلپاشندے کا ٹی وی انڈسٹری میں کام نہ کرنے کافیصلہ

shilpa-shinde
معروف ٹیلی ویژن شو’بھابھی گھرپرہیں‘ میں انگوری بھابھی کارول اداکرمشہورہوئیں ٹی وی اداکارہ شلپاشندے نے ’بگ باس سیزن11‘ کا خطاب 14جنوری کواپنے نام کرلیاہے۔ انہوں نے ٹی وی اداکارہ حناخان کوشکست دے کریہ ٹائٹل جیتی ہے۔شلپا کواصلی شہرت چھوٹے پردے ٹی وی سے ملی،ویب پورٹل این ڈی ٹی وی کے مطابق،لیکن اب ان کا مانناہے کہ اب وہ ٹیلی ویژن پرنہیں لوٹیں گی۔’ بھابھی جی گھرپرہیں‘کولیکربرے تجربوں سے گزرنے کے بعداب ٹیلی ویزن شومیں شلپاکام نہیں کرناچاہتی ۔اکثررےئلٹی شوکوجیتنے والوں کوبہت سارے ٹیلی ویژن شوکے آفر ملتے ہیں، لیکن شلپاکاکہناہے کہ ’ بھابھی جی گھرہیں‘ شوکے دوران جوکچھ ہوا، اسکے بعدوہ اب چھوٹے پردے پرکام نہیں کرناچاہتی ہیں۔شلپاکے مطابق ،’’میں ٹیلی ویزن کے بجائے فلموں میں کام کرناچاہوں گی۔کئی سالوں تک کام کرنے کے بعداس فیلڈکے لوگوں نے میرے ساتھ جیساسلوک کیا،اس سے میں بیحدمایوس ہوں۔میں اب ٹی وی انڈسٹری میں اورکام نہیں کرناچاہتی ‘‘۔
عیاں رہے کہ ٹی وی اداکارہ شلپانے 2016میں شوکے انتظامیہ کے کچھ معاملوں پر گڑبڑہونے کے بعد’بھابھی جی گھرپرہیں‘ کوچھوڑدیاتھا۔انہوں نے شوکے ڈائریکٹر سنجے کوہلی کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *