یوم جمہوریہ کے پیش نظرقومی راجدھانی دہلی میں پھرتازہ الرٹ جاری

security-in-delhi
اس سال 69یوم جمہوریہ کے موقع پرآسیان ملکوں کے لیڈران ہندوستان کے مہمان ہیں،جن کی سیکوریٹی کولیکرخفیہ ایجنسیوں نے ایک اورتازہ الرٹ جاری کیاہے۔ راجدھانی دہلی میں ویسے توسیکوریٹی انتظامات چاق وچوبند ہے، لیکن سیکوریٹی ایجنسیوں نے حساس جگہوں پراورسیکوریٹی مضبوط کرنے کیلئے کہاہے۔
تازہ الر ٹ میں جن حساس جگہوں کا ذکرکیاگیاہے ان میں جامع مسجد کا علاقہ ، مجنوکا ٹیلا، کرشن نگر،بٹلاہاؤس ،ارجن نگراوردہلی -این سی آرکی غیراتھارٹیزشامل ہیں۔خفیہ ایجنسیوں نے متنبہ کیاہے کہ دہشت گردلاؤڈاسپیکر اورایمپلی فائرمیں آئی ای ڈی لوڈ کربلاسٹ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹارچ، پرفیوم بوتلیں اورکھلونوں کوبھی دھماکوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
عیاں رہے کہ آسیان ملکوں کے لیڈران آج 25جنور ی کوآسیان -ہندوستان سربراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ان میں انڈونیشیا، ملیشیا ،فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونےئی، کنبوڈیا، لاؤس، میانماراورویتنام شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *