سعودی عرب میں خواتین نے فٹ بال میچ کالطف اٹھایا

saudi-women
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔جدہ کے ایک اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے خاتون فینس بھی پہنچیں۔وہ ’فیملی گیٹ‘سے اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں اورفیملی سیکشن میں ہی بیٹھ کرفٹ بال میچ کا لطف لیا۔دراصل جمعہ کو سعودی عرب کی مقامی پروفیشنل لیگ میں دو مقامی ٹیموں الاہلی اور الباطن کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بھی نمایاں تعداد سٹیڈیم مں موجود تھی۔ الاھلی کو پانچ صفر سے جیت لیا۔
بتایاجارہاہے کہ اس مہینے میں کل تین اسٹیڈیموں میں جاکرسعودی خواتین میچ دیکھ سکیں گی۔اسی سال جون مہینے میں سے خواتین کوپہلی بارکارچلانے کی اجازت بھی مل جائے گی۔عیاں رہے کہ گذشتہ سال2017ستمبرکے مہینے میں یہ پابندی ہٹانے کا اعلان کیاگیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *