سنتھ جے سوریہ بیساکھیوں کے بغیرچلنے سے مجبور

sanath-jayasuriya
سری لنکائی ٹیم کے سابق دھواں دھاربلے باز سنتھ جے سوریہ ان دنوں اپنے پیروں پرچل نہیں پارہے ہیں۔کبھی گیندبازوں کے چھکے چھڑانے والے بلے بازسنتھ جے سوریہ گھٹنوں کی پریشانیوں سے متاثرہیں اورانہیں چلنے کیلئے بھی بیساکھی کا سہارالیناپڑرہاہے۔وہ بغیر بیساکھی کے ایک قدم بھی نہیں چل پاتے ہیں۔
سری لنکن میڈیارپورٹس کے مطابق، سنتھ جے سوریہ ان دنوں بیساکھیوں کے سہارے چلتے ہیں،وہ گھٹنوں کے مسائل سے پریشان ہیں۔ان کے گھٹنوں کا آپریشن جلدہی ہوگا۔کہاجارہاہے کہ جے سوریہ کاآسٹریلیامیں جلدآپریشن ہونے والا ہے۔وہ علاج کے لئے میلبرن جانے والے ہیں۔
عیاں رہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے جے سوریہ دوبار سری لنکاکرکٹ کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین رہے۔48سالہ جے سوریہ 2011میں ریٹائرہونے سے پہلے سری لنکائی ٹیم کے مضبوط بلے بازتھے۔ان کا خوف گیندبازوں میں ایساتھا کہ اچھے اچھے گیندبازوں کی لائن لنتھ بگڑجاتی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *