فلم ’ریس 3-‘کے سیٹ پرگھسے بندوق دھاری،سلمان خان کوفوراً گھربھیجاگیا

salman-khan
بالی ووڈ دبنگ اسٹارسلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘باکس آفس پرریکارڈ بنارہی اوروہ کامیابی کے ساتویں آسمان پرہیں۔لیکن اس بیچ ان کوجان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔جسے دیکھتے ہوئے سلمان کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔انہیں راجستھان میں گینگیسٹرلارینس بشنوئی نے پچھلے دنوں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق، جب سلمان خان فلم ’ریس 3-کے سیٹ پرشوٹنگ کررہے تھے تواس وقت ہتھیاروں سے لیس پولس اہلکارسیٹ پرپہنچ گئے۔انہوں نے سلمان خان کوبتایاکہ کوئی شخص ہتھیارلیکروہاں آرہاہے۔اس کے بعدسلمان کووہاں سے محفوظ طریقے سے نکال لیاگیااورانہیں گھربھیج دیاگیا۔سلمان خان کوصلاح دی گئی کہ وہ اپنے شیڈیول کے بارے میں جانکاری کسی سے شیئرنہ کریں۔
ذرائع کے مطابق، پولس کویہ جانکاری ملی کہ سلمان خان کی شوٹنگ لوکیشن پرسب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔چونکہ ایک شخص ہتھیارکے ساتھ فلم سٹی پراچانک پہنچ گیاتھا۔پولس کوجانکاری ملنے کے ساتھ ہی انہوں نے شوٹنگ مقام پرپہنچ شوٹنگ ملتوی کرنے اورسلمان کوفوراً وہاں سے جانے کوکہا۔پولس نے ڈائریکٹررمیش تورانی سے کہاکہ سلمان کی شوٹنگ کینسل کریں اورپولس فورس کے ساتھ گھربھیج دیاجائے۔جس کے بعدسلمان کووہاں سے لے جایاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *