پروفیسر مجیب اللہ زبیری اے ایم یو کے نئے کنٹرولر برائے امتحانات مقرر

Mr.-Mujeeb-Ullah-Zuberi
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کنٹرولر برائے امتحانات پروفیسر یوسف الزماں خاں کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ پر الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر مسٹر مجیب اللہ زبیری کو اے ایم یو کا نیا کنٹرولر برائے امتحانات مقرر کیا ہے۔مسٹر زبیری10؍جنوری بروز بدھ کنٹرولربرائے امتحانات کے عہدے کا چارج لیں گے۔رجسٹرار دفتر کے ایڈمنسٹریشن سیکشن سے جاری اعلانیہ کے مطابق پروفیسر یوسف الزماں خاں کو الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ میں پروفیسر کے عہدے پردوبارہ سے اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے کی منظو ری دے دی گئی ہے۔ کنٹرولر کی حیثیت سے مسٹرمجیب اللہ زبیری کی تقرری کے احکامات آئندہ احکامات تک زود اثر رہیں گے۔
مسٹر زبیری اس سے قبل کنٹرولو برائے امتحانات کے دفتر میں او ایس ڈی، ممبر انچارج سی اے ڈبلیو، اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو، اسسٹنٹ پروکٹر سمیت انجینئرنگ کالج کی مختلف کمیٹیوں میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں طلبہ یونین اورطلبہ کے زمرے سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کی رکنیت کے لئے ہونے والے انتخابات کے چیف الیکشن آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے چکے ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالے قومی و عالمی سطح کے ممتاز جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *