طلاق ثلاثہ بل :پی ایم مودی نے کی اپوزیشن سے تعاون کی اپیل

mp-modi
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں سے آج 29جنوری سے شروع ہو رہے ہیں پی ایم مودی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں کہا کہ گزشتہ سیشن میں حکومت کی کوشش اور ملک کو توقع تھی کہ تین طلاق پر سیاست نہیں ہوگی اور مسلم خواتین کو ان کا حق ملے گا۔ لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت تین طلاق بل منظور نہیں کروا سکی۔پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں تین طلاق بل منظور کرنے اور عام لوگوں، دلتوں، محروم طبقات کے مفاد میں بجٹ تیار کرنے میں تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں سے توقع ہے کہ وہ تین طلاق بل منظور کرانے میں تعاون کریں گی اور مسلم خواتین کو نئے سال کا تحفہ دیں گی۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ عام لوگوں، دلتوں،محروم طبقات ، مظلوم، غریب، کسانوں اور مزدوروں کو اس کا بھرپور فائدہ کس طرح سے ملے اس سمت میں سیشن کے دوران کام کریں اور ایک روڈ میپ بنا کر آگے بڑھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *