کوسٹا ریکا کی پہاڑیوں پر ہوائی حادثہ

plane-crash

کوسٹا ریکا کے پہاڑی علاقوں میں 12 لوگوں کو لے جانے والا ایک نجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں سبھی 12 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے 10 کی پہچان امریکی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ان میں سے دو کوسٹا ریکان کے شہری ہیں۔ واضح ہوکہ اتوار کی شام کو یہ طیارہ کوسٹا ریکا کی راجدھانی سین جوس سے مشہور سیاحتی مقام اسلیتا جارہا تھا۔ تبھی اچانک گونا کاسٹ صوبے کے بیجوکو شہر کے قریب پہاڑی علاقے میںیہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ فی الحال طیارے کے حادثے کے سبب کا پتہ نہیں چلا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *