دنیاکے 50شہروں میں لوگوں نے بغیرپینٹ پہنے سفرکیا

no-pants-day
’نوپینٹ سب وے رائڈ‘ ایونٹ میں ہردنیاکے کئی ملکوں میں منایاجاتاہے۔اس دن لوگ بناپینٹ پہنے ہی ٹرینوں میں سفرکیلئے نکل جاتے ہیں۔اس کی شروعات 2002میں امریکہ کے نیویارک شہرسے ہوئی تھی۔16سال پہلے نیویارک میں شروع ہوئے ’نوپینٹس ڈے‘ کاسالانہ تقریب اب دنیاکے 60شہروں میں ہونے لگاہے، جس میں لڑکے اورلڑکیاں بناپینٹس کے میٹرومیں سفرکرتے ہیں۔ایونٹ میں شامل ہونے والے لوگ کوٹ، ہیٹا،اسکارو اورگلوس سمیت سب کچھ پہنتے ہیں سوائے پینٹ کے۔اس سال بھی ہزاروں لڑکے لڑکیوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
No-Pants-Subway-Ride-in-Ber
No Pants Subway Ride in Berlin
اس دن شہروں کے نوجوان بغیرشرم کے پینٹس اتارکے چلتے ہیں۔ان میں کثیرتعدادمیں لڑکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔لندن میں چارسوسے زائدلوگوں نے اتوارکوحصہ لیا، جبکہ شہرکی درجہ حرارت تین ڈگری پرپہنچ گئی تھی۔اس تقریب کا انعقادصرف لوگوں کوہنسانے کیلئے کیاگیا تھا۔اس کاانعقادانپروایویری ہیوئرنام کے پرینک کلیکٹیوکرتاہے۔ان کا کہناہے کہ اجنبی مسافرکسی میٹرواسٹیشن پرسوارہوتے ہیں، سردیوں کے درمیان میں وہ بھی بناپینٹ کے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والے لوگ ایسے برتاؤ کرتے ہیں، جیسے وہ ایک دوسرے سے انجام ہوں۔کئی جوڑے اس دوران پیارکااظہاربھی کرتے نظرآتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق، 25ملکوں کے 60شہروں میں کئی ہزارلوگ ’نوپینٹس ڈے ‘میں شامل ہوئے۔لندن ، برلن، آسٹریلیاکے برسبین ، میونکھ سمیت تمام شہروں میں لوگ نوپیٹس ڈے میں شریک ہوتے دیکھے گئے ۔بتایاجارہاہے کہ آفس جانے والے لوگوں نے بھی اس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
No-Pants-in-prauge
No Pants in prauge
خاص بات ہے کہ اس کے پہلے جشن میں محض سات لوگوں نے ہی حصہ لیاتھا۔لیکن اب یہ ایونٹ دنیاکے کئی شہروں میں منائے جانے لگاہے اوربڑی تعدادمیں لوگ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ ’نوپینٹ سب وے رائڈ‘ایونٹ سلبریٹ کرنے کی کوئی مقررتاریخ نہیں ہے لیکن یہ جنوری مہینے میں ہی منایاجاتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *