پاسپورٹ کوایڈریس پروف کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے

passport
ابھی تک پاسپورٹ کوایڈریس(پتہ) پروف کے طورپربھی استعمال کیاجاتاتھا۔لیکن خبرہے کہ اب آپ پاسپورٹ کوایڈریس پروف کے طورپراستعمال نہیں کرسکیں گے۔ کیونکہ وزارت خارجہ نے پاسپورٹ پرموجودآخری پیج جس پرآپ کاایڈریس (پتہ) لکھاہوتاہے اسے پرنٹ نہیں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔خبروں کے مطابق، وزارت خارجہ نے 12جنوری کوکہاکہ اب پاسپورٹ کا آخری پیج پرنٹ نہیں کیاجائے گا۔ اس پیج پرپتہ یالیگل گارجین (والدین)، ماں اوربیوی( شوہر؍بیوی) کے نام کے ساتھ ہولڈرکاپتہ پرنٹ ہوتاہے۔
یہ فیصلہ وزارت خارجہ اورخواتین اوربچوں کی ترقی وزارت کی تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد لیاگیاہے۔کمیٹی ممبران میں وزارت خارجہ اورخواتین اوربچوں کی ترقی وزارت کے افسران شامل تھے۔اس میں فیصلہ لیاگیاکہ پاسپورٹ اورپاسپورٹ ایکٹ 1967اور پاسپورٹ قانون 1980کے تحت جاری کئے گئے دوسرے سفردستاویزوں کاآخری پیج اب پرنٹ نہیں کیاجائے گا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ای سی آر(ایمگریشن چیک ریکوائرڈ) والے پاسپورٹ ہولڈرکونارنگی رنگ کے پاسپورٹ جیکٹ کے ساتھ پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اورغیرای سی آروالے لوگوں کونیلے رنگ کا پاسپورٹ ملتارہے گا۔
دراصل پاسپورٹ کے اس دوکٹیگری کوتعلیم کی بنیادسے جوڑکردیکھاجاتاہے۔ای سی آرکا مطلب ہوتاہے’ایمگریشن چیک ریکوائرڈ‘ ۔اس کٹیگری کے پاسپورٹ ان لوگوں کیلئے جاری کئے جاتے ہیں جو10ویں یاہائی اسکول پاس نہیں کرپائے ہوں۔اس کا مطلب یہ ہواکہ ای سی آرکٹیگری والے بغیرامیگریشن آفس سے کلیئرینس سرٹیفکیٹ لئے بیرون ممالک نہیں جاسکتے ہیں۔وہیں نان ای سی آرکٹیگری میں وہ لوگ آتے ہیں جو10ویں پاس کرچکے ہیں ۔انہیں بیرون ممالک جانے کیلئے کسی بھی امیگریشن آفس میں جاکر کلیئرینس سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *