سات سالہ معصوم زینب کا قاتل گرفتار

zainab
پڑوسی ملک پاکستان کے پنجاب ریاست کے قصورشہرمیں ہوئے سات سال کی معصوم لڑکی کی آبروریزی اورقتل کے معاملے اہم ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ملزم متاثرہ لڑکی کا پڑوسی تھا اوراس کے ڈی این اے کاملان متاثرہ کے جسم پرملے نمونے سے ہوگیاہے۔خبروں کے مطابق، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یہ جانکاری دی ہے۔انہو ں نے بتایاکہ پولس نے عمران علی کوگرفتارکیاہے جوسیریل کلرہے اوراس نے ہی نابالغ بچی کی آبروریزی کے بعداس کاقتل کیاتھا۔انہو ں نے بتایاکہ ملزم کے ڈی این اے اورپولی گراف ٹیسٹ کا ملان ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ قانون میں بدلاؤ کی تجویزدی گئی ہے تاکہ اسے پھانسی دی جاسکے۔

 

یہ بھی پڑھیں   پاکستان میں8سالہ معصوم بچی کاعصمت دری کے بعد قتل

 

شہبازنے مزیدکہاکہ پورے ملک کی طرح ہی میں اس حمایت میں ہوکہ اس شیطان کوکھلے طور پھانسی دی جائے لیکن ہمیں دیکھناہوگاکہ اس بابت قانون میں کیابدلاؤ کئے جاسکتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ میں نے عدالت سے معاملے کوجلدسے جلدنپٹانے کی گذارش کی ہے تاکہ یہ سیریل کلراپنے انجام تک پہنچ سکے۔

 

یہ بھی پڑھیں   زینب سانحہ: ’میں ایک ماں ہوں،اسلئے اپنی بچی کے ساتھ بیٹھی ہوں‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *