او این جی سی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 لاشیں برآمد

ongc helicopter file photo
ongc helicopter file photo
تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) کا ایک لاپتہ ہیلی کاپٹرکاملبہ ممبئی میں ملاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،ساتھ ہی موقع سے 4لاشیں برآمدکی گئی ہیں۔راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے 5شپ، 2ڈارنیئر اور2ہیلی کاپٹروں کواب تک لگایاگیاہے۔تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) کا ایک ہیلی کاپٹر ممبئی کے قریب 30 میل کی دوری پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ ملازمین اور دو پائلٹ سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔
اواین جی سی کے اس ہیلی کاپٹرنے صبح 10.20بجے جوہواےئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اس کے بعدہیلی کاپٹرکا رابطہ ٹوٹ گیا۔ اےئرٹریفک کنٹرول سے ہیلی کاپٹرکا رابطہ آخری بار صبح 10:35بجے ہواتھا۔اس ہیلی کاپٹرکوبمبئی ہائی وے پرصبح 11بجے پہنچناتھا، جس میں دوکیپٹن سمیت 7لوگ سوارتھے۔ان میں پانچ او این جی سی کے ڈی جی ایم لیول کے افسرتھے۔
ہیلی کاپٹرکی اطلاع نہ ملنے کے بعدسرچ آپریشن چلایاگیا۔ کوسٹ گارڈ کے جہازہیلی کاپٹرکی سرچ میں نکل گئے۔ انڈین نیوی کی مددسے کئی گھنٹے سرچ آپریشن چلا، جس کے بعدممبئی کوسٹ سے قریب 22میل دورہیلی کاپٹرکا ملبہ ملا۔ یہاں ایک لاش بھی برآمدکی گئی۔باقی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *