اب انتظارختم،فلم ’پدماوت‘25جنوری کوریلیزہوگی

ڈائریکٹرسجنے لیلابھنسالی کی فلم’پدماوت‘ کی نمائش کی تاریخ کولیکرفلم شائقین میں جوکنفیوزن تھا وہ آج ختم ہوگیاہے۔یعنی اب انتظارنہیں کرناپڑے گا۔کیونکہ دپیکاپدکون، رنویرسنگھ اور شاہدکپوراسٹاررکی فلم ’پدماوت ‘ کی ریلیزڈیٹ سامنے آگئی ہے۔ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش نے فلم کی نئی نمائش تاریخ کا اعلان ٹویٹ کے ذریعہ کیاہے ۔ان کے ٹویٹ کے مطابق، یہ فلم 25جنوری 2018کوریلیزہوگی۔
عیاں رہے کہ پہلے یہ فلم ’پدماوتی ‘کے نام سے یکم دسمبر2017کوریلیزہونے والی تھی، لیکن کرنی سیناسمیت کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفت ومظاہرہ کے بعداس فلم کی ریلیزڈیٹ آگے بڑھادی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *