گھنے کہرے کے ساتھ نئے سال کی آمد

fogg
دہلی -این سی آرسمیت پورے شمالی ہندوستان میں لوگوں نے آج نئے سال کا استقبال گھنے کہرے کے ساتھ کیا۔ دہلی میں درجہ حرارت 6.6ڈگری درج کیاگیاہے۔قومی راجدھانی دہلی میں ویجبلیٹی 50میٹرسے بھی کم ہے،جس سے سڑکوں پرگاڑی ڈرائیوروں کوگاڑی چلانے کے دوران کافی پریشانی ہورہی ہے۔وہیں ایئرپورٹ پربھی ویجبلٹی 100میٹرسے کم ہوگئی ہے۔تاہم دن چڑھنے کے ساتھ دھند کم ہونے لگی ہے۔ وجبلیٹی کم ہونیکی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات پر گہرا اثر پڑا۔
Fog
سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر وجیبلیٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونیکی وجہ سے تقریبا 20 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ 150 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی اور تقریبا 50 طیاروں کی روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ ریل خدمات بھی اس کہرے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔
ویسے موسمیات سے متعلق سائنسدانوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں سردی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ بتا دیں کہ شمالی ہندوستان میں ٹھنڈک اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ بھی سردی کی گرفت میں ہیں۔ اتوار کو جہاں زیادہ تر مقامات پر کہرا چھایا رہا۔ حصار سب سے ٹھنڈ مقام رہا جہاں درجہ حرارت صفر سے 3.9 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا۔
کہرے کی وجہ سے 56ٹرینیں دیری سے چل رہی ہیں ،تووہیں 20ٹرینوں کوری شیڈول کیاگیاہے۔یہی نہیں 15ٹرینیں رد بھی کرناپڑاہے۔پیرصبح 20سے زائدفلائٹ کی اڑان لیٹ ہوگئی جبکہ اوربھی کئی اڑانوں پربحران منڈلارہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *