نتین یاہوکے دورہ ہندسے ہنداوراسرائیل کے بیچ دوستی کی نئی شروعات

pm-modi-pm-yaho
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتین یاہوچھ روزہ ہندوستان کے دورپرآئے ہوئے ہیں۔اس بیچ دہلی کے حیدرآبادہاؤس میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اورنتین یاہوکے بیچ کئی معاملوں پرقرارہوئے ہیں۔اس دوران دونوں ملکوں سے متعلق معاملوں پربات چیت ہوئی ۔میٹنگ کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس میں پی ایم مودی نے کہاکہ ہم نے مل کرڈیفنس ایئریامیں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ ہماری بات چیت کا مقصداس رشتے کونئی اونچائی پرلے جانارہاہے۔ہم نے ملک مل کرڈیفنس ایئریامیں تعاون کوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بتایاجارہاہے کہ پٹرولیم کولیکردونوں ملکوں کے بیچ قرارہوا۔
yahu
اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہوکوان کے دورے کے دوسرے دن صبح دس بجے راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیاگیا۔اس موقع پرپی ایم مودی سمیت سرکارکے کئی کابینی وزیرموجودتھے۔اس موقع پرراشٹرپتی بھون میں یاہوکوگارڈ آف آنردیاگیا۔ اس رسمی استقبال کے بعدیاہونے کہاکہ ترقی کیلئے ہندوستان سے دوستی ہے۔ اسرائیلی پی ایم نے کہاکہ ہندوستان اوراسرائیل کے بیچ یہ دوستی کی ایک نئے دورکی شروعات ہوئی ہے۔اس کی شروعات پی ایم مودی کے اسرائیل دورے سے ہوئی ۔نیتن یاہونے کہاکہ پی ایم مودی کے اسرائیل دورے کے بعددونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کولیکرخاصہ ایکسائٹیڈ ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یہ حوصلہ میرادورہ ہندوستان، میری بیوی اوراسرائیل کے لوگوں کے ساتھ جاری ہے اورگہرائی سے آگے بڑھ رہاہے۔عیاں رہے کہ راشٹرپتی بھون میں استقبالیہ تقریب کے بعداسرائیلی پی ایم یاہو نے راج گھاٹ جاکر بابائے قوم مہاتماگاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا ۔یاہوکے ساتھ ان کی بیوی سارانیتن یاہوبھی موجودرہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *