مانو قاسمی سیواٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں لحاف تقسیم 

lihaf
سماجی تنظیم مانوا قاسمی سیوا ٹرسٹ اور جامعۃ القدسیات تعلیمی سمیتی کی جانب سے غریب اور بے سہارا ضروتمندوں کے مابین لحاف تقسیم کئے گئے۔بھائیلہ روڈ پرواقع سٹی پیلیس میں منعقد پروگرام میں تیس سے زائد غرباء کے مابین لحاف تقسیم کرکے انہیں سردی سے راحت دینے کام کیا گیا۔ اس موقع پرٹرسٹ کے چیئرمین طاہر حسن شبلی نے کہاکہ غرباء کی مدد کرنا کار خیر ہے، ہم سب کو اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر قاری عامر عثمانی ،مولانا سالم اشرفی اور سماجی کارکن ایوب بیگ نے مشترکہ طورپر کہاکہ اگر ہم سب اس طرح کے خیر کاموں میں حصہ لینے لگے تو غرباء کے تمام مسائل حل ہوجائینگے۔پروگرام کی صدارت ایوب بیگ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انصار مسعودی نے انجام دیئے۔ اس دوران جمال الدین انصاری،عبدالقادر،ڈاکٹر ارشد،مسرور ٹھیکیدار،ضرار بیگ،وجاہت انور،قاری عمران تیاگی،اقبال ملک،جنید صدیقی،ماہین زید شبلی،نبیل مسعودی،چودھری اومپال ،ابرار خان،منوج دیوبندی،حافظ زین العابدین وغیرہ موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *