چارہ گھوٹالے کے تیسرے معاملے میں لالوکوپانچ سال کی سزا

lalu-yadav
چارہ گھوٹالے کے تیسرے معاملے میںآج رانچی کے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادو کوایک بارپھرقصوروارقراردےئے اورانہیں پانچ سال جیل کی سزاکے ساتھ ہی دس لاکھ کاجرمانہ بھی لگایاگیاہے۔عیاں رہے کہ جب لالویادوکواس معاملے میں قصوروارقراردیاگیاتو آرجے ڈی نے اسے سازش قراردیا اوراس کے بعدبہارکی سیاست میں ایک بارپھربوال مچ گیاہے۔
عدالت نے اس معاملے میں جگناتھ مشراکوبھی پانچ سال قیداورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔یہ چائباسا کوشاگارسے 36.67کروڑروپے ناجائزنکاسی کا معاملہ ہے۔عدالت نے اس معاملے میں 56میں سے 50کوقصوروارقراردیا، جس میں لالوپرسادیادواورجگناتھ مشرابھی شامل ہیں۔عدالت نے اس معاملے میں 6لوگوں کوبری کردیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *