بچوں پرپتھربرساناملک کیلئے ڈوب مرنے والی بات:کیجریوال

arvind-kejriwal
سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کے خلاف کرنی سیناسے ذریعے پورے ملک میں جاری ہے۔کل گڑگاؤں میں ایک اسکول بس پرمظاہرین کے ذریعے کئے گئے پتھراؤ کی پورے ملک میں مذمت ہورہی ہے۔اسی واقعہ کی آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے بھی سخت مذمت کی ہے۔اروندکیجریوال نے آج دہلی چھترسال اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ سے پہلے منعقدہ ایک پروگرام میں طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے بس پرپتھراؤ ایک قابل مذمت واقعہ ہے۔
کیجریوال نے کہاکہ پہلے مسلمانوں پرحملہ ہواہم خاموش رہے،پھردلتوں پرحملہ ہوا ہم تب بھی چپ رہے لیکن اب یہ ہمارے بچوں کے پیچھے پڑے ہیں توکیاہم اب بھی خاموش ہی رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ بچے نہ توہندوتھے ، نہ مسلمان ان پراس طرح کا حملہ کرناہمارے لئے ڈوب مرنے والی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بچوں کوبھی ماررہے ہیں، حملہ کررہے ہیں، آپ کے گھروں میں گھس آئے ہیں۔اب جواب دیناہوگا،چپ مت بیٹھئے۔کجریوال نے کہاکہ بدھ کوگڑگاؤں میں اسکول بس پرپتھربرسائے ، میں نے ویڈیو دیکھا اورپھررات بھرنہیں سوپایا۔یہ ملک کیلئے ڈوب مرنے والی بات ہے، شرم کی بات ہے۔
کیجریوال نے اپنے آپ کوبھگوان رام کابھگت بتاتے ہوئے کہاکہ میں ہندوہوں، میں بھگوان رام کا بھگت ہوں اورمیں پوچھناچاہتاوں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ایساکیوں ہوا۔اگرآج بھگوان رام ہوتے تویہ نہیں ہوتا۔انہوں نے قصورواروں کوسخت ملنے کی بات کہی۔کیجریوال نے کہاکہ ان لوگوں کوسخت سزاملنی چاہئے۔میں بھارت ماتاسے پیارکرتاہوں اورہندوستان میں ایسی چیزیں ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے آگے کہاکہ ہندوستان کے لوگ پیارسے رہناچاہتے ہیں اور26جنوری سے پہلے ایسی واردات کاہونابہت غلط بات ہے۔
دہلی میں سیلنگ کے مسائل پربولتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ راجدھانی کے تاجروں کے اوپربہت بڑابحران منڈرارہاہے۔تاجرمحنت کرتے ہیں، چوری نہیں کرتے ، لیکن آج وہ سیلنگ سے بچنے کیلئے پولس کے پیروں پرگررہیں،یہ ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلنگ بندہونی چاہئے ۔قانون غلط ہے۔سیلنگ کوبندکرو۔کیجریوال نے کہاکہ مرکزسے ہاتھ جوڑکر اپیل کرتاہوں کہ ماسٹرپلان میں چینج کرو۔آرڈنینس لاناہو،تولاؤ۔ہم مددکریں گے، لیکن سیلنگ بندہو۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *