جونیئربین الاقوامی مکے بازجتندرمان کا قتل

jitendra-mann
گریٹرنوئیڈاکے اے وی جے ہاؤس اپارٹمنٹ میں 12جنوری کوایک 27سال کے مکے باز کاقتل کردیاگیا۔پولس کے مطابق، اس کے جسم پرگولیوں کے نشان ملے ہیں۔انہو ں نے بتایاکہ جتیندرمان نے جونیئربین الاقوامی ملے بازی چمپئن شپ میں حصہ لیاتھا۔
پولس کے مطابق، جتندرمان کے دوست پریتم ٹوکس اورخاندان کے کچھ ممبران جب جیٹاکے سیکٹر3اس کے فلیٹ پہنچے تووہاں انہو ں نے اسے مردہ پایا۔پولس سپرینڈنٹ (گرامین)سونیتی کے مطابق، چوٹ لگنے کے باعث مان پچھلے 7مہینے سے مکے بازی نہیں کررہے تھے۔وہ فی الحال جیم ٹرینرکے طورپرکام کررہے تھے لیکن پچھلے دودن سے وہ جیم نہیں گئے،ساتھ ہی ان کا فون بھی بندبتارہاتھا۔
جتندرمان کا اہل خانہ جنوبی دہلی کے منریکامیں رہتاہے۔جب بیٹے کا فون بندآیاتو خاندان والے اس کے دوست ٹوکس کولیکرفلیٹ میں آئے۔یہاں آنے پراہل خانہ نے دیکھاکہ دروازہ اندرسے بندتھا۔پولس کواطلاع دینے پرجب پولس نے آکردروازہ کھولا تومان خون سے لت پت پایاگیا۔
پولس نے بتایاکہ اس کا قتل دودن پہلے ہی ہوگیاتھا۔لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ متوفی کے دوست اورقومی سطح کے مکے بازٹوکس نے بتایاکہ ہریانہ کے رہنے والا جتندرمان نے ازبکستان، کیوبا، فرانس ، روس اوردیگرممالک میں جونیئرمیچوں میں حصہ لیاتھا۔ مان قومی سطح کے چمپئن تھے اوردہلی کیلئے کھیلتے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *