نجیب احمدکے بعد اب جے این یوسے ایک اور طالب علم غائب

jnu-missing-student

دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو)سے نجیب احمد کے بعد اب ایک اور طالب علم لاپتہ ہو گیا ہے۔لاپتہ طالب علم کی شناخت مکل جین کے نام سے کی گئی ہے۔غازی آبادکارہنے والا مکل جین سے سوموارسے غائب ہے۔بتایاجارہاہے کہ مکل جین کوآخری بارسوموارکوہی یونیورسٹی کی ایس ایل ایس لیب میں دیکھاگیاتھا۔ وہ گزشتہ دو دن سے لاپتہ ہے۔ پولیس کے مطابق غازی آباد کا رہنے والا مکل جین جے این یو میں اسکول آف لائف سائنس کا طالب علم تھا۔ وہ پیر کو جے این یو آنے کے بعد سے ہی غائب ہے۔ مکل کے اہل خانہ نے وسنت کنج تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس اور جے این يو انتظامیہ کی مدد سے یونیورسٹی کیمپس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی انکوائری کرائی گئی جس میں مکل پیر کو کیمپس کے مشرقی دروازے سے دوپہر بعد ساڑھے بارہ بجے نکلتے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے موبائل فون اور سامان کو برآمد کر لیا گیا ہے لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
عیاں رہے کہ اس سے پہلے 15 اکتوبر 2016 کو نجیب احمد لاپتہ ہو گیا تھا جسے لیکر جے این یو انتظامیہ اور حکومت اسٹوڈنٹس یونین کے نشانے پر ہیں۔ نجیب کی گمشدگی اپوزیشن کے لئے ایک بڑا ایشو بن گیا ہے۔ سی بی آئی اسے اب تک تلاش نہیں کر پائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ،مکل جین کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں ابھی تک جوجانچ کی گئی ہے، اس میں پتہ چلاہے کہ اس کا ایک لڑکی سے بریک اپ ہواتھا،اسلئے وہ کافی دکھی تھا۔بتایاجارہاہے کہ پیرکووہ غازی آباداپنے گھرسے سیدھاجے این یوکیمپس آیااورپھرسیدھالیب گیا۔لیب میں وہ اپناموبائل فون اورپرس بھی چھوڑگیاتھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *