آرمی ڈے پریڈکی ریہرسل کے دوران حادثہ،ہیلی کاپٹرسے گرے جوان

jawan
دہلی کے آرمی پریڈگراؤنڈ پردھروہیلی کاپٹرسے رسی کے ذریعے اتروقت تین جوان معمولی طورپرزخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ 9جنوری کوہواہے بتایاجارہاہے کہ آرمی ڈے پریڈکیلئے تیاری کررہے تھے۔دراصل ہندوستانی سیناآنے والی 15جنوری کواپناآرمی ڈے منائے گی۔اس دن خاص پریڈ نکالی جاتی ہے۔اسی کی تیاریوں میں لگے کچھ جوانوں کے ساتھ نئی دہلی میں ایک حادثہ ہوگیا۔دھوروہیلی کاپٹرسے اترنے کی ریہرسل کررہے تین جوان اچانک سے اوپرسے نیچے گرے۔حالانکہ بتایاجارہاہے کہ کسی کوبھی گہری چوٹ نہیں آئی ہے۔سینانے کہاہے کہ سبھی جوان محفوظ ہیں۔
بتایاجارہاہے کہ ہیلی کاپٹرکے بوم میں کچھ گڑبڑی آگئی جس سے یہ رسی کھل کرگرگئی۔فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔حادثہ کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *