جمعیۃ علماء مظفرنگرکی میٹنگ منعقد

Jamiat-Ulema-muzaffarnagar
مرکز والی مسجد چرتھاول میں جمعیۃ علماء مظفرنگر چرتھاول حلقہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مذہبی مقامات کے لئے بغیر اجازت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر پابندی سمیت کئی دیگر امور زیر غور آئے ۔جس میں علاقہ کے سیکڑوں علماء ، ائمہ کرام اور ذمہ داران نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی ، جبکہ نظامت کے فرائض جمعیۃ کے ضلع سکریٹری مولانا موسیٰ قاسمی نے انجام دیئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ لا ؤڈ اسپیکر کے تعلق سے عدالت کاحالیہ فیصلہ صرف مساجد کے لئے نہیں بلکہ تمام مذہبی مقامات (مندر،مسجد، گردوارہ ، اور گرجاگھر)اس میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کورٹ کا فیصلہ ہے لہٰذا تمام ذمہ داران مساجد اور علماء کو چاہئے اپنے اپنے علاقوں کی تمام مساجد کے لئے لاؤڈاسپیکر کی اجازت ضرور حاصل کرلیں تاکہ بعد میں آنے والی کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں، انہوں نے کہاکہ اس کی آڑ میں مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائیگا،ملک کے دستور نے تمام مذاہب کو ماننے والوں کو جو حقوق دیئے ہیں وہ نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔مولانا جمال الدین قاسمی نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت نازک دور سے گزررہے ہیں، مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوئی بھی شکل اختیار کرنے سے فرقہ پرستوں کو کوئی گریز نہیں ہے ، چاہے وہ طلاقہ ثلاثہ کا ایشو ہو، یا حج کا معاملہ ہو، گائے کے نام پر بھی مسلمانوں کو پریشان کیاجارہاہے ، ایسے پریشان کن حالات میں ہمیں صبروتحمل کا راستہ بالکل نہیں چھوڑنا ہے۔
مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ ان تمام مسائل کو لیکر جمعیۃ علماء ہند بہت سنجیدہ ہیں، لاؤڈاسپیکر کی مساجد کے لئے اجازت میں جمعیۃ کے کارکنان وذمہ داران مکمل تعاون دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں چرتھاول کے سابق چیئرمین ماسٹر محمد اسلام،مفتی محمد خالد قاسمی ،شاہی امام مولانا محمد ذاکر مولانا شمیم احمد، مولانا نوشاد، شہزاد رانا سمیت کئی ذمہ داران نے اظہار خیال کیا۔اس موقع قاری محمد شاہ نواز ، حاجی محمد اسلام ، حاجی ڈاکٹر محمد ساجد تیاگی، ماسٹر محمد تعظیم تیاگی، ڈاکٹر سید عادل، قاری محمد جعفر، حاجی عبد القادر، عبدالستار، مولانا محمد احتشام، پردھان مصطفی، پردھان محمد ارشد، مولانا ندیم احمد وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *