آئی پی ایل 2018:نیلامی کیلئے کچھ سینئرکھلاڑیوں کابیس پرائس طے

cricket-players
انڈین پریمیرلیگ(آئی پی ایل) 2018کوشروع ہونے میں تقریباً تین مہینے رہ گئے ہیں۔آئی پی ایل سیزن 2018کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 27اور28جنوری کوہوگی، لیکن اس سے پہلے ٹیم سے باہررہے کچھ سینئرکھلاڑیوں کے بیس پرائس کا خلاصہ ہواہے۔ان کے بیس پرائس کی قیمت جان کریہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ وہ کھلاڑی کروڑوں میں کمائی کریں گے۔
کولکاتہ نائٹ رائڈرس کیلئے 2012اور2014کا خطاب دلانے والے گوتم گمبھیرکواس بار ٹیم سے باہرکردیاگیاہے۔اب توقع کی جارہی ہے کہ وہ دہلی ڈےئرڈیولس کی کپتانی کرسکتے ہیں۔خبروں کے مطابق، آٹھ سال تک کولکاتہ کی کپتانی کرنے والے گوتم گمبھیرنے اپنا بیس پرائس 2کروڑروپے رکھاہے۔اس کے علاوہ ممبئی انڈینس کیلئے سبھی دس سیزن کھیلنے والے اسپنرہربھجن سنگھ نے اپنابیس پرائس بھی دوکروڑروپے رکھاہے۔واضح رہے کہ ہربھجن آئی پی ایل میں تیسرے سب سے کامیاب گیندبازہیں، جنہو ں نے 136میچ کھیل کر127وکٹ حاصل کئے ہیں۔
ڈوپنگ معاملے میں بی سی سی آئی کی طرف سے پانچ مہینے کی پابندی لگائے جانے کے بعدہندوستانی بلے بازیوسف پٹھان آئی پی ایل سیزن 2018کیلئے 75لاکھ روپے رکھاہے۔بی سی سی آئی نے منگل کوکہاتھاکہ یوسف ڈوپنگ معاملے میں قصوروارپائے گئے ہیں وہ بڑودہ کیلئے موجودہ رنجی سیزن میں نہیں کھیلیں گے۔بی سی سی آئی نے یوسف پٹھان پر15اگست 2017سے 14جنوری 2018تک پابندی لگایاہے۔
یوسف پٹھان نے راجستھان رائلس کیلئے آئی پی ایل میں سال 2008سے 2010تک کھیلا۔اس کے بعدوہ 2011سے لیکراب تک کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے ساتھ منسلک رہے تھے۔ یوسف کے بھائی ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان جوگذشتہ نیلامی میں نہیں فروخت ہوئے تھے ان کا بیس پرائس اس سال 50لاکھ روپے ہے۔عیاں رہے کہ پچھلے سیزن میں عرفان پٹھان کوکسی نے ٹیم نہیں خریداتھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ،یووراج سنگھ کے علاوہ کئی سینئرکھلاڑی کروڑوں میں بک سکتے ہیں۔یووراج نے اپنابیس پرائس 2کروڑرکھاہے۔ان کے علاوہ ہندوستانی اسپنریوجویندر چہل،ویسٹ انڈیزکے کریس گیل ،ڈوین بروو،اورکیرون پولارڈ اورنیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈمیکولم کابیس پرائس دوکروڑروپے ہی رکھاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *