ہندوستان اورساؤتھ افریقہ کے بیچ دوسراٹیسٹ 13جنوری سے

india
ہندوستان اورساؤتھ افریقہ کے بیچ تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریزکے تحت 13جنوری سے شروع ہونے والا دوسراٹیسٹ میچ ہندوستان کیلئے کرویامروجیساہے۔ کیپ ٹاؤن میں ہواپہلا ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا72رن سے ہارگئی تھی۔ ایسے میں دوسرے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی بلے بازوں کوپچ کی اچھال اورساؤتھ افریقہ کے گیندبازوں کوبہترطریقے سے سامناکرناہوگا۔ایک طرح سے لگاتار9سیریزجیتنے کا ہندوستان کا ریکارڈ کل داؤپر ہوگا کیونکہ میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ 72رن سے جیت کرتین میچوں میں سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔ہندوستان کو2018-19میں غیرملکی سرزمین پر12ٹیسٹ کھیلنے ہیں اوریہ ان میں سے دوسرا ٹیسٹ ہی ہے۔ہندوستان کوسیریزمیں بنے رہنے کیلئے یہ ٹیسٹ ہرحال جیتناہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *