ساؤتھ افریقہ 286رن پرآل آؤٹ،ہندوستان کی بھی خراب شروعات

bhubaneswar-kumar
ٹیم انڈیااورساؤتھ افریقہ کے بیچ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریزکاپہلامقابلہ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس اسٹیڈیم میں کھیلاجارہاہے۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ساؤتھ افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی پاری میں 286رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔جس کے جواب میں ٹیم انڈیانے 3وکٹ گنواکر27رن بنالئے ہیں۔
ہندوستانی گیند بازوں نے لگاتاروکٹ لیکرمیزبان ٹیم کے بلے بازوں کوبڑی پاریاں نہیں کھیلنے دیں اوراسے 73.1اووروں میں 286رن پرآل آؤ ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔میزبان ٹیم کیلئے اے بی ڈیویلےئرس نے 65اورفاف ڈوپلیسس نے 62رن بنائے۔ان دونوں بلے بازوں نے ساؤتھ افریقہ کیلئے تیسرے وکٹ کیلئے 114رنوں کی ساجھیداری کی۔یہ ساجھیداری تب آئی جب ہندوستان نے 12رنوں پرہی میزبان ٹیم کے تین وکٹ کھودےئے تھے۔کونٹن ڈی کاک نے 43، کیشومہاراج نے 35،کاگیسوربادا نے 26اورورنون فلینڈرنے 23رنوں کی پاری کھیلیں،لیکن کوئی بھی بلے بازاچھی شروعات کوبڑی پاری نہیں بدل پایا۔
ہندوستان کی طرف سے بھونیشورکمارنے 4وکٹ لئے۔روی چندرن اشون نے دووکٹ چٹکائے،جبکہ محمدسمیع ،جسپریت بمراہ ،ہاردک پانڈیاکوایک ایک وکٹ ملا۔ہندوستان کی جانب سے جواب میں 8.1اوورکے بعدٹیم انڈیاکااسکورتین وکٹ کھوکر27رن ہے۔مرلی وجے (1)، شیکھردھون(16) اوروراٹ کوہلی(5) آؤٹ ہونے والے بلے بازہیں۔چتیشورپجارا4رن بناکرکریزپرہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *