کمپیوٹرائزڈپیتھو لوجیکل لیب لائف لائن کا افتتاح

life-line-lab
مولانا مدنی روڈ پرواقع مدنی مارکیٹ میں کمپیوٹرائزڈپیتھو لوجیکل لیب لائف لائن کا افتتاح معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے فیتہ کاٹ کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کہاکہ غریب،مستحق اور بے سہارا لوگوں کی طبی خدمات اجر عظیم کا باعث ہے،یہ کار خیر ڈاکٹروں کو خدمت کے جذبہ سے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ غریب بے سہارا لوگ ڈاکٹروں سے کافی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں اسلئے ڈاکٹروں کو ان کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مستحق لوگوں کے علاج کے دوران ان کے ساتھ رعایت کامعاملہ کرنا چاہئے۔انہوں نے مریضوں کے جانچ کرنے والے سینٹروں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی وہ بھی غریب کے ساتھ رعایت کا معاملہ کریں اور ان کی خدمت پر خصوصی توجہ دیں۔
ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے مریضوں سے کہاکہ موجودہ دور سائنس کا ہے اسلئے اپنے امراض کی تشخیص کے لئے جانچ ضرور کرائیں اس کے بعد ہی علاج کریں ۔انہوں نے کہاکہ جانچ کے بعد کئی امراض کا علاج آسانی سے ہوسکتاہے ۔ علاوہ ازیں سماجی خدمتگار ڈاکٹر ایس اے عزیز،ڈاکٹر صادق دیوبندی،ڈاکٹر محمد رضوان،ڈاکٹر نوشاد علی،ڈاکٹر فاروق وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اطباء سے اس امر پر زور دیا کہ وہ مریضوں بالخصوص غریب و مستحقین کا خدمت اور محبت کے جذبہ سے علاج کریں۔اس موقع پر لیب انچار ڈاکٹر فرمان نے لیب کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ان کے یہاں جدید آلات کے ذریعہ مریضوں کی جانچ کی جائے گی۔ اس دوران لیب اسسٹنٹ ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر وسیم احمد،تنویر احمد،ڈاکٹر شارق،سلمان، سمیر چودھری،سلمان سلمانی،ڈاکٹر پشپیندر کمار،شمیم انصاری،فہیم احمد اور محمد دانش وغیرہ بطور خاص موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *