انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ: ٹیم انڈیانے پاکستان کوسیمی فائنل میں ہرایا

u19-india
آئی سی سی انڈر-19عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان کو203رنوں کے فرق سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔انڈر19-کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستان کامقابلہ 3فروری کوآسٹریلیاسے ہوگا۔
شبھم گل (ناٹ آؤٹ 102) کی شاندار سنچری پاری کھیلی ۔ ایشان پوریل (17 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی ۔ہندوستانی کپتان پرتھوی شا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹ پر 272 رن کا اسکور بنایا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 29.3 اووروں میں محض 69 رن کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندستان نے اسی کے ساتھ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی ناقابل شکست آرڈربھی برقرار رکھا اور اب خطاب کے لئے اس کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ 3 فروری کو ہوگا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *