عشق سے کیسے چھٹکارہ پائیں

photo-china
چین میں ایک نئی صنعت ابھر کر سامنے آئی ہے جہاں وہ شادی شدہ جوڑے جو ایک دوسرے کے پیٹھ پیچھے دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہیں، ان میں سے متاثرہ فرد کئی ہزار ڈالر دے کر ناجائز تعلق قائم کرنے والے فرد کے معشوق سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ہسپتال کی بانی منگ لی اور ساتھی بانی شو ڑن شنگھائی میں اپنا ہسپتال گذشتہ 17 سال سے چلا رہے ہیں اور اب تک دس لاکھ سے زیادہ گاہکوں کو مشورے فراہم کر چکے ہیں۔ویء قنگ ہسپتال کی مشترکہ بانی منگ لی ہسپتال آنے والی خواتین کو ماہرانہ رائے دیتی ہیں تاکہ وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکیں اور اس طرح اپنے شوہر کی توجہ اپنے تک محدود و مرکوز رکھیں۔لیکن کئی کیسز ایسے ہوتے ہیں جہاں شوہر اپنے بیویوں کے علاوہ اوروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔
اس اسپتال میں علاج کرانے والی ایک خاتون بتاتی ہیں کہ’جب مجھے اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو میں نے اْس سے سوالات کیے۔ ہماری لڑائیاں ہوئی اور میں بار بار سوال کرتی رہی کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ شروع میں اس نے احساس ندامت دکھایا لیکن مسلسل لڑائی کے بعد اس نے مجھ سے بات کرنا ختم کر دی جس کے بعد میں نے ماہرانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔اس مدد کے لیے ان خاتون نے شنگھائی کے ویئی قنگ ہسپتال سے رجوع کیا اور انھیں پیسے دیے تاکہ وہ ان کے شوہر کی معشوقہ سے چھٹکارا دلا دیں۔کئی ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود یہ خاتون سمجھتی ہیں کہ یہ طریقہ طلاق لینے سے بہتر حل تھا۔
اسپتال میں ماہر ڈاکٹر 33 مختلف طریقوں کے ذریعے معشوق سے جان چھڑواتے ہیں۔ مثال کے طور پر معشوقہ کو ترغیب دینا کہ وہ کسی اور شخص کی محبت میں مبتلا ہو جائے، شوہر کو دوسرے شہر میں نوکری کے لیے منتقل کر دیا جائے، والدین اور دوستوں کو راضی کیا جائے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معشوقہ کو شوہر کی بدکرداری اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ اسے چھوڑ دے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *