سائیکل چلانے والوں کے لئے خوشخبری

bicycle-rider
مطالعے سے پتا چلا ہے کہ سائیکل چلانے سے مردوں کی جنسی صحت اور مثانے پر کوئی برا اثر نہیں پڑتا۔محققین نے سائیکل سواروں کی جنسی اور مثانے کی صحت کا تقابل تیراکوں اور دوڑنے والوں کے ساتھ کیا اور پایا کہ ان سب کی صحت ایک جیسی ہی ہے۔اس سے پہلے ایک مطالعے میں کہا گیا تھا کہ سائیکل چلانے سے مردوں کی جنسی صلاحیت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔اس نئے مطالعے میں کہا گی اہے کہ ’سائیکل چلانے کے فوائد نے تمام خدشات کو ختم کر دیا ہے۔
برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 2774 سائیکل سواروں کا سروے کیا گیا جبکہ سروے میں 539 تیراک اور 789 دوڑنے والے لوگ شامل تھے۔ان سے ان کی جنسی صحت اور مثانے کے نظام سے متعلق سوالات کیے گئے۔ان گروہوں میں جنسی صحت اور مثانے کے نظام کے نتائج لگ بھگ ایک جیسے تھے تاہم کچھ سائیکل سواروں میں پیشاب کی نالی کے سکڑاؤ کی شکایت تھی۔ان میں زیادہ اور کم سائیکل چلانے والوں میں بھی کوئی خاص فرق نہیں تھا۔
تازہ مطالعے کے محقق بینجمن بریئر کا کہنا تھا کہ ’سائیکلنگ سے دل تک جانے والی خون کی وریدوں کو بے مثال فائدہ پہنچتا ہے اور جوڑوں پر بھی کا اثر ہوتا ہے۔مطالعے کے مطابق اگرچہ سائیکل چلانے کے دوران اعضائے تناسل کے بے حس یا سْن ہونے کا مسئلہ پیش آتا ہے لیکن اگر سائیکلنگ کے دوران 20 فیصد وقت اگر کھڑا ہو کر گزارا جائے تو اسے کم بھی کیا جا سکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *