جامعہ طبیہ دیوبند میں گردے کی جانچ کے مفت طبی کیمپ

Jamiya-Tibbya-Deoband
جی ٹی روڈ پرواقع ہسپتال جامعہ طبیہ دیوبند میں گردے کی جانچ کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید سابق چےئرمین آیورویدک و یونانی طبی چکتسا پدھتی بورڈ لکھنؤاور ڈاکٹر راکیش کمار (ایم ایس) نیفروسرجن نے مجموعی طور پر کیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر راکیش کمار نے 400 سے زیادہ گردے کے مریضوں کی جانچ کی۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ اس طرح کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد ایک قابل ستائش کام ہے جس سے سماج کے پسماندہ اور غریب مریضوں کی مدد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کافی تعداد میں عوام گردے کی بیماریوں سے پریشان ہیں۔ جس کا علاج پروائیویٹ ہسپتالوں میں کافی مہنگا ہے۔ اس لئے یہ کیمپ ایک اہم قدم ثابت ہوتے ہیں۔ اس طرح کے کیمپ غریب وبے سہارا لوگوں کو علاج کرانے میں کافی مدد گار ثابت ہوں گے۔اس کے علاوہ طبی کیمپ میں گردے کے مریضوں کی جانچ جیسے الٹراساؤنڈ، خون کی جانچ اور یوروفلومیٹری وغیرہ کی گئی۔ کیمپ میں تقریباً 450 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا۔ جامعہ ریمیڈیز کے ذریعہ مریضوں کو دوائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر سعیدایڈمنسٹریٹر جامعہ طبیہ دیوبند، ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی سپرنٹنڈنٹ ہسپتال جامعہ طبیہ دیوبند، ڈاکٹر سلیم احمد خان پرنسپل، ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر ناصر علی خان وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *