اکبر پور گاؤں میں مفت طبی کیمپ منعقد

free-Health-Camp.jpg
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ نے میڈیکل کالج کے دیگر شعبوں اور اکھل بھارتیہ چھتریہ مہاسبھا، علی گڑھ کے اشتراک سے ضلع کے اکبر پور گاؤں میں ایک صحت کیمپ منعقد کیا جس میں 800؍سے زیادہ لوگوں کی مفت طبی جانچ کی گئی۔ ضلع کے سینئر پولیس کپتان مسٹر راجیش کمار پانڈے، ضلع پنچایت علی گڑھ کے چیئرمین مسٹر اوپیندر سنگھ نیٹو اور رکن اسمبلی ٹھاکر دلویر سنگھ نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔سینئر پولیس کپتان سمیت دیگر مہمانوں نے اے ایم یو کے ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہااور طبی کیمپ کو ایک اہم سماجی خدمت قرار دیا۔
اس موقع پر کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے کہاکہ کمزوروں اور غریبوں کی صحت کی دیکھ بھال کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔ صحت کیمپ کے انچارج ڈاکٹر تبسم نواب نے کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سلیم محمد خاں، ڈاکٹر ارمان، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر شیام، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر زید، ڈاکٹر شاہنواز، ڈاکٹر عاقب، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹر انم اور ڈاکٹر آکانشا شامل تھے۔ کیمپ کے دوران سماجی تنظیم ’’سوچ‘ کے اراکین سرتاج عالم، فرقان احمد، سچن، مبشرہ، پریہ، وفا، صبیحہ اور فرحانہ نے دماغی صحت کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ اس موقع پر مسٹر وائی پی سنگھ، مسٹر شیلیندر پرتاپ سنگھ اور مسٹر ونود سارسوت موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *