جموں و کشمیر : سوپور میں آئی ای ڈی بلاسٹ میں 4 پولیس اہلکارشہید

IED-blast
جموں وکشمیرمیں بارامولہ ضلع کے سوپورمیں آج 6جنوری کوصبح گشت کے دوران چارپولس اہلکار آئی ای ڈی بلاسٹ میں شامل ہوگئے۔ جبکہ دیگر دو سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ایک افسر کے مطابق دہشت گردوں نے سوپور میں ایک چھوٹا بازار اور بڑا بازار کے درمیان میں ایک گلی میں ایک دکان کے نزدیک خیز مادے کو چھپا رکھا تھا اور پولیس اہلکار علاحدگی پسندوں کی کال پر ہڑتال کے پیش نظر علاقہ میں گشت کررہے تھی اور وہ اس کی زدمیں آگئے۔
دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملہ کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔ چاروں طرف گھیرا بندی کرکے جانچ کی جارہی ہے۔
اس واقعہ پر جموں اور کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویت کرکے کہا کہ سوپور میں آئی ای ڈی دھماکہ میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر انہیں کافی دکھ پہنچا۔ مارے گئے پولیس اہلکاروں کے کنبہ سے میں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
عیاں رہے کہ سوپورمیں 6جنوری 1993کوپچاس سے زیادہ شہری مارے گئے تھے۔اس واقعہ کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں نے آج سوپورمیں بندکررکھاہے۔بندکی وجہ سے اس علاقے میں کثیرتعدادمیں پولس اورپیراملٹری اہلکاروں کوتعینات کیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق، اسی باعت دہشت گردوں نے یہ بم پلانٹ کیاتھا۔بلاسٹ کی خبرملتے ہی سینئرپولس اہلکارحالات کاجائزہ لینے کیلئے سوپورپہنچے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *