سابق مرکزی وزیراورقدرآورلیڈررگھوناتھ جھا نہیں رہے

raghunath-jha
سابق مرکزی وزیراوربہارکے قدرآورلیڈررگھوناتھ جھاکاآج دہلی کے رام منوہرلوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 78سال تھے۔شیوہرکے امباگاؤں کے رہنے والارگھوناتھ جھا ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی سرکارمیں ہیوی صنعت ریاستی وزیررہ چکے تھے۔جھاگوپال گنج اوربتیاسے رکن پارلیمنٹ رہے تھے۔
رگھوناتھ جھاکے انتقال کی خبرملتے ہی شیوہرمیں غم کی لہردوڑگئی۔ جھاریاست بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادو کے بیحدقریبی تھے۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے کڈنی کی بیماری سے متاثرتھے اوران کا علاج دہلی کے رام منوہرلوہیا اسپتال میں چل رہاتھا۔ان کے بیٹے اجیت جھابھی شیوہرسے رکن اسمبلی رہے۔ رگھوناتھ جھاکا جسدخاکی آج دوپہردہلی سے پٹنہ لایا جائے گا اوران کے جسدخاکی کی شیوہرمیں آخری رسومات اداکی جائے گی۔وزیراعلیٰ نتیش کمارنے رگھوجھاکے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک فعال اوربہترسماجی کارکن تھے۔ان کے انتقال سے نہ صرف سیاست میں بلکہ سماجی حلقوں میں بھی ایک خلاء ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے۔سی ایم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم ان کی روح کی شانتی کیلئے دعا گوہیں اوراس غم کی گھڑی میں اہم انکے اہل خانہ کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *