چارہ گھوٹالہ:لالویادو کی سزاپرفیصلہ آج

lalu
چارہ گھوٹالے معاملے میں قصوروارقراردےئے گئے بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادوکی سزاپرفیصلہ آج آئے گا۔23دسمبر2017کو دیوگھرکوشاگارسے غیرقانونی طریقے سے پیسے نکالنے کے معاملے میں انہیں قصوروارقراردیاگیاتھا۔رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے اسی معاملے میں بہارکے ایک اورسابق وزیراعلیٰ جگناتھ مشراکے علاوہ بہارکے سابق وزیرودھاساگرنساد اوردھروبھگت ، ہاردک چندچودھری، سرسوتی چندراور سادھناسنگھ کوبری کردیاتھا۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالویادوسمیت 16لوگو ں کوقصوروارقرارپایاتھا۔اس معاملے میں قصوروارقراردےئے گئے سبھی 16لوگوں کوحراست میں لیکر برسامنڈاجیل بھیج دیاگیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *