چارہ گھوٹالے کے ایک اورمعاملے میں لالوپرسادیادوقصوروارقرار

lalu-prasad-yadav
چارہ گھوٹالے کے چائباساکوشاگارغبن معاملے میں بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادوکوسی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج قصوروارقراردیاہے۔عیاں رہے کہ چارہ گھوٹالے کا یہ تیسرامعاملہ تھا، اس سے پہلے دودیگرمعاملوں میں لالوپرسادیادوکوسزاہوچکی ہے۔لالویادوپرسزاکااعلان آج دوپہرہوسکتاہے۔ عدالت میں سزاپربحث ختم ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اس معاملے میں بحث 10جنوری کوپوری ہوگئی تھی اوراس معاملے میں عدالت نے فیصلہ رکھ لیاتھا۔بدھ کوہوئی سنوائی میں لالوکے علاوہ کل 56میں سے 50لوگوں کواس معاملے میں قصوروارقراردیاگیاہے۔باقی 6لوگوں کوبے قصوربتایاگیاہے۔
واضح رہے کہ اس وقت لالوپرسادیادوچارہ گھوٹالے کے دیوگھرکوشاگارایک معاملے میں ساڑھے تین سال کی سزانے پانے کے بعدرانچی کے برسامونڈاجیل میں بند ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *