چارہ گھوٹالہ معاملہ:لالوکوساڑھے تین سا ل کی سزا، 5لاکھ روپے کا جرمانہ

lalu-yadav
چارہ گھوٹالے معاملے میں آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج شام ساڑھے چاربجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ساڑھے تین سال کی سزاسنائی ہے اورپانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایاگیاہے۔اس سے پہلے 23دسمبرکوقصوروارقراردیاگیاتھا اورجیل بھی بھیج دیاگیاتھا۔
چارہ گھوٹالے معاملے میں آرجے ڈی کے قومی صدرلالوپرسادیادوسمیت 15قصورواروں کے خلاف آج سزاکااعلان ہوچکاہے۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالوپرساد یادو کے علاوہ راجندرپرساد، سنیل سنہا، سشیل کمارسمیت 6قصورواروں کوساڑھے تین کی سزاسنائی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے لالایادوپر5لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایاہے ،جسے ادانہ کرنے پرسزا6مہینے کیلئے بڑھادی جائے گی۔عدالت نے لالویادوکویہ سزاویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سے سنائی ہے۔لالوکوساڑھے تین سال کی سزاسنائی گئی ہے۔اس وجہ سے انہیں ضمانت کیلئے ہائی کورٹ جاناہوگا۔
وہیں دیگرقصوروارمہندر، راجارام، سنیل کمار سنہا، سشیل کمارکوبھی ساڑھے تین سال کی سزا اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ دیناہوگا۔پھولچند، مہیش اوربیک جولےئس کوساڑھے تین سال کی قید اورپانچ لاکھ روپے کا جرمانہ دیناہوگا۔سنیل گاندھی ، ترپوراری ، اجے اگروال ، گوپی ناتھ کوسات سال قیدکی سزااور10لاکھ روپے کا جرمانہ دیناہوگا۔جگدیش شرماکوسات سال کی سزااور10لاکھ کا جرمانہ دیناہوگا۔
معاملہ چارہ گھوٹالے سے منسلک دیوگھرکوساگارکے 89لاکھ 27ہزارروپے کی غیرقانونی نکاسی کاہے جس میں رانچی کی سی بی آئی عدالت آج بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادوسمیت 16قصورواروں پرفیصلہ آیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *