ممبئی میں ایک بارپھرآگ لگنے سے 4لوگوں کی موت،متعددزخمی

memon-manzil-fire
ممبئی کملاملس کے احاطے میں لگی آگ کولوگ ابھی بھول بھی نہیں پائے تھے کہ ممبئی میں ہی ایک اورعمارت میں آگ لگ گئی ۔ممبئی کے مرول علاقے میں ایک میمون منزل نام کے ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔8فائربرگیڈگاڑیوں کی مددسے آگ بجھائی گئی ہے۔حالات کوقابوکرلیاگیاہے۔عمارت میں اوربھی کئی لوگ پھنسے تھے جنہیں وقت رہتے نکال لیاگیاہے۔مرنے والوں کی شناخت سکینہ کاپسی(15)، تسنیم کاپسی(45)،موہن کاپسی،تسلیم کاپاسی اورداؤدکاپاسی کے طورپرہوئی ہے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کاپتہ نہیں چلاہے۔اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
جانکاری کے مطابق، گذشتہ رات تقریباًڈیڑھ بجے ممبئی کے مرول علاقے کی میمون منزل نام کی رہائشی عمارت میں تیسری منزل پرآگ لگ گئی۔اس وقت اس میں چارلگ موجودتھے،جبکہ اس کے اوپروالے کمرے میں سات لوگ موجودتھے۔تیسری منزل پررہنے والے ایک ہی خاندان کے چاروں لوگوں کی موت ہوگئی۔
عیاں رہے کہ پچھلے ہفتے ممبئی کے کملاملس کے احاطے میں آگ لگنے سے 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔حادثے میں قریب 55افرادزخمی ہوگئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *