پٹنہ۔موکاماپسنجرٹرین میں لگی آگ ،6ڈبے خاک

fire-in-train
بہارکے مکامامیں پٹنہ -موکاما پسنجرٹرین میں اچانک لگ گئی۔اس آگ میں 6بوگیاں پوری طرح سے جل کرخاک ہوگئیں۔دمکل کی گاڑیوں کوبلاکرآگ پرقابوپایاگیا لیکن ٹرین میں لگی آگ کامنظردل کودہلانے والاہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق،بہارکے موکامامیں منگل کی دیررات پٹنہ -موکاماٹرین میں اچانک آگ لگ گئی۔حالانکہ ٹرین موکامااسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر4پرشٹنگ میں کھڑی تھی۔اس میں ایک بھی مسافرسوارنہیں تھے۔یہ ٹرین 5:50شام میں داناپورسے کھل کررات میں 10:30بجے موکاماپہنچی تھی۔
جانکاری کے مطابق، شروعات دورمیں آگ ٹرین کی ایک ہی بوگی میں لگی تھی، لیکن یہ چاربوگیوں اورپھریونٹ انجن تک بھی جاپہنچی۔داناپورریل انتظامیہ کے افسرسی ایم مشرانے
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں بتایاجاررہاہے کہ کچھ لوگ ڈبے میں آگ لگاسینک رہے تھے جس سے یہ آگ لگی۔گھنے کہرے کی وجہ سے فائربریگیڈکوموقع پرپہنچنے میں دیری کی بات کہی جارہی تھی۔دھیرے دھیرے آگ پھیلتی گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *