لالوپرسادیادوکے دامادراہل یادوکوای ڈی کا نوٹس

lalu-son-in-law-rahul
چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزاکاٹ رہے آرجے ڈی سربراہ وبہارکے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادواوران کے خاندان کی مشکلیں کم ہوتی نظرنہیں آرہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )نے لالویادوکے دوسرے داماد راہل یادوکو نوٹس جاری کیاہے۔ای ڈی کے مطابق، پٹنہ کی متازعہ زمین کوخریدنے کیلئے راہل یادونے اپنی ساس اوربہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کوایک کروڑروپے کااعلان دیاتھا۔اسی ہفتے ہونے والی پوچھ تاچھ میں ای ڈی نے راہل سے جاننے کی کوشش کرے گی کہ ایک کروڑروپے راہل کوکہاں ملے۔الزام کے مطابق رابڑی دیوی نے انہیں پیسوں سے پٹنہ میں متنازعہ زمین خریدی تھی۔الزاموں کے مطابق، یہ معاملہ منی لانڈرنگ کا ہے جس میں ایک پرائیویٹ لمٹیڈ کی فرم کا استعمال کیاگیاتھا۔ فرم میسابھارتی اوران کے شوہرشوشیل کمارسے منسلک ہے۔
راہل یادوسابق سماج وادی رکن اسمبلی جتندریادوکے بیٹے اورلالوکی بیٹی راگنی کے شوہرہیں۔اس سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی سے پٹنہ تک لالوپرساد یادو کے خاندانی کی بے نامی جائیداد ضبط کی تھیں، جن میں لالوکی بیوی رابڑی دیوی، ان کے بیٹے تیجسوی یادو، بیٹی میسابھارتی ، داماد شوشیل کماراورلالوکی دیگردوبیٹیوں راگنی اورچندا یادوکی بے نامی جائیدادہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *