ڈاکٹر مہتاب احمد نے برمنگھم کے ممتاز اسپتال میں دو سال کی فیلوشپ پوری کی

Dr-Mehtab-Ahmad
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج(جے این ایم سی) میں ریڈیو ڈائگنوسِس شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہتاب احمد، برمنگھم (یوکے) کے کوئن ایلزبیتھ ہاسپٹل کے مسکیولو اسکیلیٹل ریڈیولوجی اور کارڈیک ریڈیولوجی میں دو سال تک فیلوشپ پر رہنے کے بعد دوبارہ جے این ایم سی کی فیکلٹی سے وابستہ ہوگئے ہیں۔ مذکورہ اسپتال اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درمیان میڈیکل ٹریننگ پروگرام کے تحت ڈاکٹر مہتاب احمد کو ایک ایک سال کی دو فیلوشپ ملی تھیں۔ انھیں اپریل 2017میں فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد رائل کالج آف ریڈیولوجِسٹس (ایف آر سی آر) کی ممتاز فیلوشپ سے بھی نوازا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور یوکے میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے فارغین کی کوششوں سے جے این ایم سی کے اساتذہ کے لئے ٹریننگ پروگراموں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ کوئن ایلزبیتھ ہاسپٹل برمنگھم یوروپ کے سب سے بڑے ٹیچنگ و ٹریننگ اسپتالوں میں سے ایک ہے اور بڑا ریفرل سنٹر ہے۔ ڈاکٹر مہتاب احمد کی مذکور ٹریننگ ، یونیورسٹی کے اساتذہ کے ہنر فروغ میں ایک اور اضافہ ہے۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں جلد ہی کارڈیک ایم آر آئی اور سی ٹی کورونیری اینجیوگرافی سروسیز شروع ہونے والی ہیں ۔ اس کے علاوہ ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں میں علاج اور امیجنگ کے نئی تکنیکوں کا استعمال شروع کیا جائے گا، جس میں مذکورہ ٹریننگ سے کافی مدد ملے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *