یوم جمہوریہ کے موقع پر حافظ شجاعت فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں میں فوڈ کٹ تقسیم

hospital
پورے ملک میں 26جنوری کو 69 واں یوم جمہوریہ کے طور پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا وہیں حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے بھی یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام گیا جس میں سرکاری عہدیدار شرم پرورتن اروند پانڈے اور انکی اہلیہ اکچھے پانڈے اور کئی سارے خاص مہمان شریک رہے، تقریب میں حسب راویت جھنڈے کو سلامی دی گئی اور اسکے بعد ملک کو آزادی دلانے والے شہداء کو یاد کیا گیا جنکی بے لوث قربانیوں کی بدولت آج پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پرٹرسٹ کے سکریٹری و سماجی کارکن حافظ شمس الہدی قاسمی اور صدر شمس الضحی خان نے ٹرسٹ کے جملہ کارکنان کے ساتھ مختلف اسپتال کا دورہ کیا اور زیرے علاج مریضوں سے حال دریافت کیا اور انکے درمیان بڑے پیمانے پر فوڈ کٹ تقیسم کیا اور انکی صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہاسپیٹل کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے مریض پر پوری توجہہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کا مریض کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *