پہلی بیوی پرکاش کورکے ساتھ نظرآئے دھرمیندر

dharmendra-prakash-kaur
بالی ووڈ سپراسٹاروں میں سے اداکاردھرمیندرکی ایک تصویرسامنے آئی ہے، جس میں ان پہلی بیوی پرکاش کوربھی ہیں۔کہاجارہاہے کہ دھرمیندرنے نیاسال اپنے دونوں بیٹوں سنی دیول، بابی دیول اورپہلی بیوی پرکاش کورکے ساتھ منایا۔یہ تصویرکوئی اورنہیں بلکہ ان کے بیٹے بابی دیول نے شیئرکی ،جس میں دھرمیندر،پرکاش کور،سنی دیول اوربابی دیول نظرآرہے ہیں۔عیاں رہے کہ دھرمیندرنے پہلی شادی پرکاش کورکے ساتھ کی تھی۔دونوں کے دوبیٹے اوردوبیٹیاں بھی ہیں۔اس کے بعدہیمامالنی کے ساتھ کام کرتے کرتے انہیں ہیماسے پیارہوگیا اوراپنامذہب تبدیل کرکے انہوں نے ہیمالنی سے شادی کرلی تھی۔
دھرمیندرنے پرکاش کورسے 1954میں شادی کرلی تھی۔مزیداربات یہ ہے کہ اس وقت ہیماصرف 6سال کی تھیں۔دھرمیندراورپرکاش کے چاربچے بجے سنگھ(سنی دیول)، وجے سنگھ (بابی) ،وجیتااوراجیجادیول ہیں۔دھرمیندرکی دوسری شادی کے بعدمیڈیانے جب پرکاش کورسے بات کی توانہو ں نے اپنے شوہرکابچاؤکیا اورکہاکہ وہ بھلے ہی ایک اچھے شوہرنہ ہوں، لیکن ایک اچھے والدضرور ہیں۔پرکاش نے کہاتھاکہ میں انہیں بہت پیاراورعزت دیتی ہوں ،جوہورہاہے وہ ہونے دو۔میں نہیں جانتی کہ مجھے اسے قصوروارٹھہرانا چاہئے یااپنی قسمت کو۔میں صرف یہی جانتی ہوں کہ جب بھی مجھے ان کی ضرورت ہوگی، وہ میرے ساتھ ہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *