دہلی میٹرو: خاتون ڈبے میں سفرکرنے والے 9ہزارلوگوں کاچالان کٹا

metro
دہلی میٹروکے خاتون ڈبے میں سفرکرنے پر9ہزارسے زیادہ سے آدمیوں کا چالان کیا گیا ہے۔پولس نے بتایاکہ یہ چالان قومی راجدھانی میں 153اسٹیشنوں پرکاٹے گئے ہیں۔ دراصل دہلی میں عام طورپرآفس جانے والے،ودیگرلوگ زیادہ ترمیٹروکااستعمال کرتے ہیں ۔ایسے میں میٹرونے طریقے وضابطہ شکنی کرنے والے مسافروں سے موٹی رقم وصولی ہے۔یہ رقم جرمانہ کے طورپرلی گئی ہے۔
دہلی پولس کے اعدادوشمارکے مطابق، خاتون ڈبوں میں سفرکرنے والے 9003لوگوں کاچالان کاٹاگیا اوردہلی میٹرومیں نشے کی حالت میں سفرکرنے پر2ہزار399لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایاگیا۔میٹروپولس کیلئے آٹھ نئے پولس اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، دہلی میٹرومیں روزانہ 27لاکھ لوگ سفرکرتے ہیں۔عیاں رہے کہ پچھلے دنوں کرائے میں اضافے کی وجہ سے روزسواری کرنے والوں کی تعدادمیں کمی دیکھی گئی ہے۔لیکن اب بھی تقریباً 24لاکھ لوگ روزانہ دہلی میٹرومیں سفرکرتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *